طلال چوہدری

لیک آڈیو ٹیپ گواہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی لیڈرشپ سے زیادتیاں کی گئی، طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور آڈیو ٹیپ منظر عام پر آچکی ہے، یہ آڈیو ٹیپ بھی ہمارے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو ٹیپ بھی گواہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی لیڈرشپ سے زیادتیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کا بہانہ بنا کر پھر مخصوص ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کا فائدہ عمران خان کو ہو سکے، مخصوص جج صاحبان نے مخصوص فیصلے اپنے گھر والوں کی پسند ناپسند پر کیے، اس کام کا آغاز سال 2017ء سے ہوا، ایسا ماحول بنایا گیا کہ جو اہل اور کام کرتے تھے ان کو نااہل کیا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو نااہل تھا اسے صادق اور امین بنایا گیا، ملک میں ماحول بنایا گیا کہ عمران خان ہی وزیرِ اعظم بنے گا، دوسرے لوگوں کو نیب مقدمات، گرفتاریاں اور قید و بند کی سزائیں دی گئیں، نااہل کیا جاتا رہا، عمر قید کی سزائیں دی جاتی رہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی عزت چھوڑی نہ غریب کی روٹی چھوڑی، انہوں نے ترقی کرتے پاکستان کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے