آرمی چیف

آرمی چیف کی ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک بھر میں موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فارمیشنز کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کو ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک بھر میں غیر معمولی بارشوں، سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، شرکاء نے سیلاب متاثرین کی تکالیف کی کمی میں کسر اٹھا نہ رکھنے کا عزم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاری امدادی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے