مرتضی وہاب

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرے گی اور کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کے پاس فنڈز دستیاب ہیں جس سے یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیائے ضرورت خریدی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضرورت خرید کر سیلاب متاثرین کو فراہم کی جائیں گی، وفاقی حکومت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب ہمارے بہن بھائی ہیں تکلیف میں ہم انکا سہارا بنیں گے۔ سندھ میں بڑے پیمانے پر بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، مخیر حضرات بھی کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کو امداد پہنچا رہی ہے، ہمارے وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیداران میدان عمل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے