مریم نواز

190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے ملکی وسائل ہڑپ کرلئے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے ملکی وسائل ہڑپ کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، دس سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا، دس سال میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کے پی کے میں بدترین کرپشن اور لوٹ مار جاری رہی۔ دس سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے البتہ قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دس سال میں کے پی کے میں ایک ہسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہ بن سکی، گزشتہ دور حکومت میں یہ تبدیلی آئی کہ خیبرپختونخوا صوبے کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہ رہے۔ پورے پاکستان میں سب سے پہلے خیبرپختونخوا کو صحت کارڈ نوازشریف نے دیا تھا، خیبرپختونخوا کے غیرت مند اور وفا شعار عوام کو ریاست سے ٹکرانے کی سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے صحت کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا تھا، یکم جنوری 2016ء کو قائد ن لیگ نے صحت کارڈ کا آغاز کیا تھا، 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے کے پی کے اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کرلئے، خیبرپختونخوا کی دس سال کی محرومیاں دور کریں گے، خیبرپختونخوا میں جدید ترین ہسپتال، بہترین تعلیمی ادارے بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے