ترجمان دفتر خارجہ

امریکا کا پاکستان کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دینے پر دفترخارجہ کا رد عمل

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکا کی جانب سے پاکستان کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دینے پر دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نامزدگی تعصب اور زمین حقائق کے برعکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دینے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نامزدگی بطورخصوصی تشویش ملک مسترد کرتے ہیں، یہ نامزدگی تعصب اور زمین حقائق کے برعکس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان مین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکی مذہبی کمیشن بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر اپنی رپورٹ دے چکا ہے، پاکستان کی نامزدگی امتیازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے