ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے معاشی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کوپاکستان میں غیر معمولی سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال پر اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یقین دہانی کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے