رانا ثناءاللہ

آج عمران خان سرٹیفائیڈ اور ویری فائیڈ طور پر چور ثابت ہوگیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سرٹیفائیڈ اور ویری فائیڈ طور پر چور ثابت ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیس، تیس چالیس، چالیس لوگ احتجاج کرنے باہر نکلے ہیں، آج یہ سرٹیفائیڈ اور ویری فائیڈ طور پر چور ثابت ہوگیا ہے، جو چور چور کا شور مچا رہا تھا اسے آج الیکشن کمیشن نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کے اربوں روپے کے کیسز باقی ہیں، اتنی کمائی تم نے اپنی پوری زندگی میں نہیں کی جتنی تحفے بیچ کر کی، ابھی تو صرف ایک عمران خان نیازی کا احتساب ہوا ہے، ابھی تو اربوں روپے کا حساب باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے