مراد علی شاہ

خبردار کرتا ہوں آئین اور ملک سے نہ کھیلیں، مراد علی شاہ نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  حکومت کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبردار کرتا ہوں آئین اور ملک سے نہ کھیلیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد صدر کو اجلاس بلانا ہوگا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آئین پرعمل کرنے کا حلف اٹھایا ہے، وزیراعظم اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کھیل ختم ہو چکا، جمہوری طریقے سے وزیراعظم تبدیل ہورہے ہیں، آئین وقانون کے خلاف جائیں تو بحران پیدا ہو جاتے ہیں، ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان بھی اپنا آئینی فرض نہیں نبھا رہے، کل172 سے زائد لوگ تحریک کی حمایت کریں گے، خبردار کرتا ہوں آئین اور ملک سے نہ کھیلیں۔

واضح  رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں، وزیراعظم اپنے لوگوں میں ڈھونڈیں کس نے یہاں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ ہونی ہے، وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ کومداخلت کی دعوت دے رہے تھے، تحریک عدم اعتماد کا پہلے مقابلہ کریں، ابھی حکومت سوچ رہی ہے اجلاس کو کس طرح ملتوی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے