ایف اے ٹی ایف

فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ قانون پر مزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کی فیٹف رکنیت معطل کردی گئی، کانگو، موزمبیق اور تنزانیہ کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا اور پاکستان نے تمام مطالبات پر کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے