نثار کھوڑو

ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری کا ذمہ دار عمران نیازی ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہیں کیونکہ ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ہی ملک تباہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ ہوتے ہی مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے، ملک کا وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس گروی ہوچکا ہے۔ آئین سے غداری کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعائیت اور سودے بازی نہیں ہوگی۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پی پی نے لانگ مارچ کی تجویز دی تھی مگر پی ڈی ایم میں شامل دیگر تنظیموں نے غور اور مشاورت نہیں کی، نااہل حکومت کے خلاف بلاول بھٹو ذرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے