مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کی سینئر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی ہدایت کر دی ہے۔  خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کیڈر میں صوبائی افسران کی طرح گریڈ 21 میں پروموشن بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران کی ترقی کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ پروموشن سے مختلف اسامیاں پر کرنے میں مدد ملے گی، وفاق کی اکیڈمی میں نشستیں کم ہونے پر سندھ نے ٹی ایم آر قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے مزید  کہا کہ چاہتا ہوں کہ یہ اکیڈمی ملک کی بہترین اکیڈمی بنے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سے سندھ میں افسران کی کمی کسی حد تک پوری ہو جائے گی۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری کو صوبائی پولیس کیڈر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے