رانا ثناءاللہ

نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے، ہمیں گارنٹی بھی مل چکی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر سٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے، مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ عمران خان کو عدالتوں سے ریلیف ملنا مشکل ہے ، عمران خان نے جو کچھ کیا وہ اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں سب کو سیاسی مہم چلانے کا بھرپور موقع ملے گا تاہم 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے