اقراء عزیز

اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب جعلی اکاؤنٹس کی تردید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب جعلی اکاؤنٹس کی تردید کر دی گئی ہے۔ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس سے متعلق اُن کا بتانا ہے کہ یہ اُن کا اصلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے ۔ خیال رہے کہ انہوں نے  اس حوالے سے بتاتے ہوئے اپنے اصلی اکاؤنٹ سے متعلق بھی بات کی۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز کا اپنی انسٹا اسٹوری پر جعلی اکاؤنٹس کی تردید کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ’اُنہوں نے دیکھا ہے ٹک ٹاک پر بہت سے لوگوں نے اُن کے نام سے اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں جبکہ اُن کا اصلی اکاؤنٹ یہ ہے۔‘ دوسری جانب سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقراء عزیز کو تا حال اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی عید، خوبصورت تصویروں کے چرچے

(پاک صحافت) پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے