پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے۔ واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مشن اسلام آباد آئے گا تو ترجیحات اور اصولوں پر متفق ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پروگرام کے حجم پر بات کرنا قبل از وقت ہے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض منظور ہوا تو این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کریں گے، 18 ویں ترمیم کے تناظر میں اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ این ایف سی کے تحت بہت چیزیں صوبوں کو منتقل کی گئیں، ہم این ایف سی پر صوبوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی مارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے، پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی ہے، روپےکی قدر میں مزید کمی نہیں دیکھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے