مریم نواز

مریم نواز اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اپنی مرحومہ والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں،  انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی جذبات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہے گی۔‘

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مرحومہ والدہ بیگم کلثوم  کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔‘

واضح رہے کہ  مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، آمین۔‘ خیال رہے کہ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں بیگم کلثوم کو میاں نواز شریف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اکیلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے