خواجہ آصف

لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے، خواجہ آصف کا عمران خان پر طنز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھمکی کہاں گئی مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر رد عمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز  ایک بیان میں دوبارہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے