راجہ پرویز اشرف

پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک و قوم کے لئے ہمیشہ قربانی دی ہے، شہداء کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں شہید میجر جنرل امجد حنیف کے بھائی میجر اسد حنیف اور میجر طلحہ شہید کی رہاشگاہ پر جاکر شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میجر جنرل امجد حنیف شہید اور میجر طلحہ شہید نے قوم کی خاطر اپنے ساتھوں سمیت جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ میجر جنرل امجد، حنیف شہید میجر طلحہ شہید کی ساتھیوں سمیت جان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے قوم کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کر دیں ،شہداء کے عزم، ہمت اور حوصلے کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے