پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دینے سمیت الیکشن کمیشن میں دیگر درخواستیں دائر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے 3 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد اعوان ثقلین کی درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری طرف خالد محمود خان نے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ابھی بھی غیرملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

خالد محمود نے دوسری درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور پی ٹی آئی سربراہ ہٹایا جائے۔

الیکشن کمشین نے پاکستان تحریک اںصاف کے خلاف 3 درخواستیں 10 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے