اسکرین شاٹ

گوگل نے ’اسکرین شاٹ فیچر‘ متعارف کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین سرچ انجن گوگل کروم کمپیوٹر سمیت اینڈرائڈ سسٹم سے چلنے والے موبائل فونزکے لیے بھی ایک مقبول ترین براؤزر  ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی صارفین کی دلچسپی بڑھانے کےلیے آئے روز مختلف اور دلچسپ فیچرز پر کام کرتی رہتی ہے۔ اس بار بھی گوگل کروم نے صارفین کے لئے بہت ہی کارآمد فیچر متعارف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بار کمپنی کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ Vivaldi جیسے متعدد براؤزرز صارفین کو کچھ مخصوص ویب پیج کے لیے( بغیر کروپ اور غیر ضروری مواد کو فریم سے باہر کیے) بلٹ ان اسکرین شاٹ ٹول کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔ لیکن گوگل کروم کا یہ نیا فیچر  غیر ضروری مواد فریم سے باہر کرنے اور مخصوص ٹیکسٹ کے اضافے کی اجازت کے ساتھ متعارف کروایاگیا ہے۔

واضح ہے رہے کہ یہ نیا فیچر اینڈرائڈ کے لیےگوگل کے ورژن 91میں شامل کیا گیا ہے جو ایڈریس بار کے ساتھ ساتھ ویب پیج کو بھی کیپچر کرسکے گا۔ اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل کا یہ نیا  فیچر  شیئر مینو کے آپشن میں کاپی لنک کے فیچر سے قبل اسکرین شاٹ کے طور پر موجود ہے، جس کے تحت اب صارفین  کسی بھی ویب پیچ کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے