عائشہ عمر

جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے کئی سال پرانے رشتے کے حوالے سے انکشاف کیا اور کہا کہ اس رشتے میں انہیں ذہنی و جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا لیکن کسی طرح وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عائشہ عمر نے اداکارہ، ماڈل و ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنی زندگی کے تلخ ترین دور سے متعلق گفتگو کی۔ دوران انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ ‘8 سال قبل کی بات ہے، ہماری تقریباً بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، مجھے اس رشتے کو ختم کرنے یا اس سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں سمجھتی تھی شاید وہ شخص میری محبت سے بدل جائے گا، میں اسے ٹھیک کرلوں گی’۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران عائشہ نے کہا ‘وہ شخص سب کچھ کرنے کے بعد معافیاں مانگتا تھا جس کے بعد میں اسے معاف کردیتی تھی اور واپس اس کی طرف چلی جاتی تھی لیکن ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ نہیں اب مزید نہیں اور پھر میں نے رشتہ ختم کردیا’۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے