فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

اراکین اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی  اور فہمیدہ مرزاسمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رکنیت بحال ہونے تک یہ اراکین اسمبلی کی کسی بھی کاروائی کاحصہ نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن افراد کی رکنیت معطل ہوئی ہے ان میں 3 سینیٹرز مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی بھی شامل ہیں۔ مالی گوشوارے جمع نہ کرنے کی پاداش میں  قومی اسمبلی کے 48 اورکے پی اسمبلی کے 26 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔

واضح  رہے کہ اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت  بھی معطل کی  گئی ہے، اور ان میں سردار یار محمد رند اور اختر لانگو بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے  فیصلے سے سنیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اور گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں