مریم نواز

آنے والا وقت اور الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  نواز شریف نے لندن سے بیٹھ کر اقتدار کی طاقت سے ایوان کو ہلا دیا، یہ کہتے تھے لندن میں بیٹھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے  وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اعتماد کا ووٹ لینے جاتے ہو تو یہ بتاؤ عوام کا اعتماد کہاں سے لیں گے، اعتماد کے ووٹ مانگنے والے سے کہتی ہوں آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، آنے والا وقت اور الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے تمام تکالیف برداشت کیں لیکن نظریے پر قائم رہے، نواز شریف کی جدوجہد کا ثمر ہے لوگ کہتے ہیں ہمیں سیاست میں مت گھسیٹو، نواز شریف نے یارکر پر چھکا لگا کر گیند باہر پھینک دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پلانٹڈ سازشوں کے باوجود گروتھ ریٹ 5 پر لے گئے تھے، انہوں نے ڈان لیکس جیسے جھوٹے الزامات کے باوجود پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکالا۔

واضح رہے کہ انہوں نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلا، مسلم لیگ ن کی ٹکٹ چلی ہے، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے وعدے پر پی ڈی ایم کو لوگوں نے ووٹ دیا، آپ کی ناکامی کا بوجھ آپ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کیوں اٹھائیں، آپ کے لوگ بھی جانتے ہیں آپ کو پہلی اور آخری بار اقتدار میں لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کس نے کہا تھا اپوزیشن روئے گی اور آج کون رو رہا ہے، کل جو شکست انہوں نے دیکھی یہ انہیں بہت پہلے نظر آگئی تھی، عمران خان اور پی ٹی آئی اسی لیے سینیٹ الیکشن سے پہلے بھاگ دوڑ کررہے تھے، حکومت کو نظر آرہا تھا ریت ہاتھوں سے پھسل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے