خواجہ آصف

عمران خان نے سیاست کا رُخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کا رُخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے، ہماری سیاست میں ایسے واقعات نہ پہلے ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر انہیں قتل کرانے کی سازش کا الزام لگا کر نیا پینترا بدلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، عمران خان نے نیا پتہ کھیلا ہے جس سے خون خرابا ہوسکتا ہے۔مانہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی معاشی تباہی کا ذمے دار ہے، اس کا الزام امریکا سے شروع ہو کر محسن نقوی پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  اگر سیاسی طور پر بات کریں گے تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جعلی نہیں اصلی استعفے منظور کیے ہیں، ہم آواز دیتے رہے کہ آؤ، استعفے منظور ہو گئے تو دوڑے دوڑے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے