سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان اور خیبر میں آپریشنز کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے