بلاول بھٹو

کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کی واپسی تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کی واپسی تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت سے واپسی پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی زمین پر رکن ممالک کے سامنے کشمیر کاز پیش کیا، بھارت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو کسی بھی قسم کی بات نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے ہر پاکستانی کو دہشت گرد دکھاتا ہے، بھارت کی تنقید کے پیچھے ان کا اپنا عدم تحفظ کا احساس ہے۔ بھارت کو سی پیک سے تکلیف ہے، رکن ممالک نے سی پیک پروجیکٹ کی تعریف کی ہے، سینٹرل ایشیا کے ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بیٹھ کر کشمیر کی وکالت کی ہے، کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، گوا کے اجلاس میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے جھوٹے الزامات کا جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے