خوشاب: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

خوشاب: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

لاہور(پاک صحافت) صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ 9 افرادکے  زخمی ہونے  کی خبر ملی ہے،  ذرائع کے مطابق دھند کے باعث یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین میانوالی سے خوشاب جارہی تھی کہ بوتالہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔واقعے کے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: ہزارہ کان کنوں کی لاشوں کو دفن کردیاگیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوشاب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مسافروں کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، سردار عثمان بزدار نے نےافسوسناک حادثے سے متعلق فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں دھند کے باعث چودہ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں بارہ افراد زخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزوالا میں رستم پورہ اسٹاپ نارووال روڈپر دھند کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے، بس لاہور سے نارووال جارہی تھی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث موٹروےایم3،لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے، موٹروےایم 4،پنڈی بھٹیاں سےچراغ آباد تک دھند کےباعث بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند سے متاثرہ علاقوں میں حدنگاہ20میٹر رہ گئی ہے، شاہ کوٹ اورگردونواح میں شدید دھند،حد نگاہ 5میٹررہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے