صدر عارف علوی

سیدعلی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگیا۔صدرمملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر اعلی حکام، سیاستدانوں اور اراکین قومی اسمبلی  نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا۔ کشمیر کی آزادی سید علی گیلانی کا خواب تھا کشمیر آزاد ہوگا اور سید علی گیلانی کا خواب پورا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے