حریم شاہ

حریم شاہ نے فیس بُک کی دُنیا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے فیس بک کی دنیا میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا،  خیال رہے کہ حریم شاہ کو فیس بک پر 29 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، اس ضمن میں حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے فیس بُک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی فیس بُک پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اُنہیں دو اعشایہ 9 ملین یعنی 29 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار کے فیس بُک اکاونٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُن کے فالوورز کی تعداد ملین میں ہے لیکن حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 66 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے