حمزہ شہباز

فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا، حمزہ شبہاز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کیلئے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر حمزہ شہباز نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔خیال رہے کہ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی، سردار اویس لغاری اور رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے