مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بچوں سے کیا وعدہ پورا کرڈالا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی مریم نواز نے بہاولپور میں نویں جماعت کے طالب علم محمد عثمان کو سائیکل اور ساتویں جماعت کی طالبہ فجر کو اسکوٹی فراہم کردی گئی جبکہ بزرگ خاتون نور بی بی کی ایک لاکھ روپے کی مالی امداد بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز دورہ بہاولپور کے دوران کئے وعدے پورے کر دئیے، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور نے چک نمبر 6 بی سی میں شہریوں کو سائیکل، اسکوٹی اور ایک لاکھ روپے پہنچا دئیے۔

مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی کے طالبعلم عثمان نے سائیکل اور طالبہ فجر نے اسکوٹی کی خواہش کی تھی۔ محمد عثمان جماعت نہم جبکہ فجر ساتویں کلاس کی طالبہ ہے۔

دورہ بہاولہور کے دوران وزیراعلی مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ اسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا تھا۔ بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیراعلی مریم نواز سے مالی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے