فیصل کریم کنڈی

کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر کہا کہ کیا 50 ہزار بوگس ڈالے جا سکتے ہیں؟۔ پیپلز پارٹی تمام الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی چیف جسٹس کمشنر کو فون کرے گا؟ 70 ہزار ووٹ والی بات سمجھ نہیں آرہی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن میں جانے کا مطلب تھا دوبارہ الیکشن، ن لیگ کے ساتھ 16 ماہ کا سفر اچھا نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے