سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ خلائی مشن مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق مدار پر پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی دکھا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی کیوب قمر کے توسط سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد چاند کی تصاویز کے تجزیے اور تحقیق کا آغاز ہوگا۔

مشن کے سربراہ ڈاکٹر قمرالسلام اور ڈاکٹر خرم خورشید سمیت کئی پاکستانی سائنسی ماہرین اور انجینئر چین میں موجود ہیں۔ ٓئی کیوب قمر 3 مئی کو چین سے روانہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاند سے تصویروں کا حصول تکنیکی طور پر پیچیدہ عمل ہے۔ سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کو آپریشنل کیا جانا ہے۔ اس سے قبل تمام متعلقہ ذیلی نظاموں کی تصدیق میں ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے