فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا ازالہ کروں، کے پی کے کے حقوق کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھاؤں گا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جس طرح کے پی کے کے لوگوں کے ساتھ ہوا، اب نہیں ہو گا، بطور گورنر میرے سامنے کوئی مشکلات نہیں آئیں گی، کوشش کروں گا خیبر پختونخوا اور وفاق میں میری وجہ سے اختلافات نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 9 مئی میں جو بھی ملوث ہیں انہیں ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے