بلاول بھٹو

رواداری اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم رواداری اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیوالی کا تہوار معاشرے میں برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے اور جھوٹ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، سچ کے ہاتھوں شکست اس کا مقدر ہی ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ 1973 کا آئین ملک کے ہر شہری کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کی بھی نمائندہ جماعت ہے۔ پی پی پی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کبھی رتی برابر بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یہ کرہِ ارض امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بن جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے