حسن مرتضی

فواد چوہدری اپنے قد سے زیادہ اونچی چھلانگ مت لگائیں۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اپنے قد سے زیادہ اونچی چھلانگ مت لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منافقت یہ ہے کہ انسان کسی ایک سیاسی جماعت کا وفادار نہ رہے نہ گھر کا رہے نہ گھاٹ کا، ہر روز نظریات اور خیالات بدلنے والا منافق ہوتا ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے دور اقتدار میں انسانی حقوق کا جنازہ روز نکلتا تھا، ان کی فاشسٹ حکومت میں فواد چوہدری کو صرف اپنے حقوق کا خیال تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی پالسیز اور بیانیے سے فاشزم منہ بولتا ثبوت تھا، بلاول بھٹو زرداری کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے