اعظم سواتی

میں شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اعظم سواتی

ملتان (پاک صحافت) اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ میرا نام تو جیل بھرو تحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا اور میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ میری عمر 76 سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ بہاولپور میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ محمد احمد مدنی کو طبی معائنے کے بعد سینٹرل جیل پہنچا دیا گیا جبکہ سینیٹر اعظم سواتی چیک اپ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے