مریم اورنگزیب

ارشد شریف کیس کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے کیس میں مصدقہ حقائق تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ اور پاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ان کی والدہ کو اب تک کی پیشرفت اور حاصل معلومات سے آگاہ کیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوششیں جاری ہیں، کینیا کی حکومت نے سرکاری طور پر ارشد شریف کی موت سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا، کینیا کی حکومت کے سرکاری سطح پر آگاہ کرنے کی تفصیلات ارشد شریف کے اہل خانہ اور عوام کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پر ارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آئی جی پولیس کے دفتر جارہی ہیں، وزارت داخلہ بھی کینیا کی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے