فاروق ستار

پی ٹی آئی کو خوش فہمی ہے کہ وہ حق پر ہیں۔ فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو خوش فہمی ہے کہ وہ حق پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو خوش فہمی ہے کہ وہ حق پر ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی کو بھی خط لکھنے کے حق بجانب ہیں، لیکن وہ ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کیا آئی ایم ایف اور یورپی یونین کو خط ملک کیلئے سودمند ہیں؟

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا جواب بھی آچکا ہے، خط لکھنا ملک دشمنی ہے ملک دوستی نہیں۔ عوام نے ووٹ اس لئے نہیں دیا کہ حکومت نہ چلنے دیں، وام نے ووٹ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے دیا۔ پی ٹی آئی اب مظلومیت کا بیانیہ بیچ رہی ہے، یہ اپنے دور میں 22 میں سے 21 ضمنی الیکشن ہار گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہی سائیکل چلتی رہا تو آج جو اقتدار میں ہے کل جیل میں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا گورنر ہمارا ہونا چاہئے، سندھ میں ن لیگ کی کوئی نشست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے