شہباز شریف

حکومت آج ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آج ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے، موجودہ حکومت کا پیش کیا گیا بجٹ سراسر فراڈ پر مبنی تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشترکا پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں کوئی رات کو بھوکا نہیں سوتا تھا، ریاستِ مدینہ میں سب کے حقوق محفوظ تھے۔ لیکن نئے پاکستان میں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں، آٹا چینی اور دال بیس ہزار روپے ماہانہ کمانے والے کنبے کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک کے بعد ایک مِنی بجٹ آرہے ہیں، پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل دس سے بارہ روپے تک مہنگا کردیا گیا، بجلی کے بل عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی  نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، مہنگائی کا سیلاب عوام کو ڈبو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے