اختر مینگل

منی بجٹ میں موت کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس ہے، اختر مینگل

اسلام آباد (پاک صحافت) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) میگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومتی منی بجٹ کو مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں موت کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اختر مینگل نے کہا ہے کہ منی بجٹ ٹھیک نام نہیں اس کو کوئی اور نام دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے منی بجٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام اشیاء ضروریہ پر 17 فیصد ٹیکس لگائے گئے، منی بجٹ میں صرف موت پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، اس ملک میں موت سب سے سستی ہے۔ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ٹیکس لگانا ہے تو جھوٹ، نا انصافیوں، نیب اور عدلیہ کے غلط فیصلوں پر ٹیکس لگائیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بارڈر تجارت کو بند کردیا ہے لوگ کہاں جائیں، روزگار چھین کر بھی لوگوں کو دہشتگر قرار دیا جارہا ہے، گوادر کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے، کہاں گئے 65 ارب ڈالر جو گوادر کیلئے خرچ کیے گئے۔ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جنوبی پنجاب تو نہیں بنا سکے اب شمالی بلوچستان بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے