مریم نواز

عمران خان کو دیکھ کرعبرت ہوتی ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ عمران خان کو دیکھ کرعبرت ہوتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے جاری بیان میں کہاکہ کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتے تھے تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے یہ بھی  کہا کہ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔ انسان کو انسان نہ سمجھنے والے کا یہی انجام ہوتا ہے، یہ سب مکافات عمل ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے