وزیر اعظم شہباز شریف

ثاقب نثار نے ہمارے منصوبوں پر پابندیاں لگائیں کہ کہیں ن لیگ جیت نہ جائے،  شہباز شریف

لاہور  (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہیں ن لیگ نہ جیت جائے اس لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 2018 سے پہلے ہمارے منصوبوں پر پابندیاں لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ثاقب نثار نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بھڑاس نکالی، منصوبے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 11 ماہ تک کیس سنا اور کارروائی مکمل ہونے کے 8 ماہ بعد تک فیصلہ نہ دیا۔ ثاقب نثار راستہ نہ روکتے تو الیکشن میں ن لیگ کے وارے نیارے ہوتے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے 56 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی تھیں، انہوں نے عوامی فلاح کے ہر منصوبے پر پابندی لگائی، نواز شریف اور میرے دور میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری تھا، بدنصیبی سے ہماری حکومت کو نظر لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے