اسرائیل میں کورونا وائرس ویکسین لگانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

اسرائیل میں کورونا وائرس ویکسین لگانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ روز ایک 75 سالہ شخص کرونا کی ویکسین لگائے جانے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں‌کہا گیا ہے کہ 75 سالہ شخص کو امریکی ‘فائزر’ کمپنی کی ویکسین ی گئی جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی، اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہیں ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل حیزی لیوی کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو پہلے سے دائمی بیماریوں کا شکار تھا، اسے کرونا ویکسین دی گئی مگر اس کی زندگی نہیں بچ سکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح‌ نہیں‌ ہوسکا کہ یہ موت کرونا ویکسین لگنے سے ہوئی یا اس کی کوئی اور وجہ ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ویکسین لگائے جانے کے بعد ایک شخص کی موت کی خبر پورے ملک میں‌ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے ویکسین کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

آسٹریلیا فلسطین کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے

پاک صحافت 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے