وزیراعظم شہبازشریف

علی موسی گیلانی کی جیت پوری پی ڈی ایم کی فتح ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ علی موسی گیلانی کی جیت پوری پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں علی موسی گیلانی کی جیت پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ علی موسی گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے علی موسی گیلانی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بار پھر گیلانی خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے فون کرکے مبارک باد دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی و پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے