علی ظفر

یومِ علی کے موقع پر علی ظفر نے اپنا کلام شیئر کردیا

لاہور (پاک صحافت) نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر نے یومِ علیؓ کے موقع پر اپنا صوفی کلام شیئر کرتے ہوئے حضرت علیؑ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ گلوکار علی ظفر کی جانب سے حضرت علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس پوسٹ پر علی ظفر نے اپنے صوفی کلام کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس یوم شہادت پر حضرت علیؑ کی بہادری اور قربانی کو یاد کرتے ہیں، حضرت  علی کی ہمت اور غیر متزلزل ایمان ہمیں مصیبت کے وقت صحیح اور انصاف کی کھڑے ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ علی منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلسے جلوسوں سمیت مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے