حمزہ شہباز

عمران نیازی کو ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عوامی عدالت میں ان کا احتساب ہوگا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کو تباہ و برباد کرکے عمران خان کو آسانی سے بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ عوام کی عدالت میں ان کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے، غریب کے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھین لیا گیا ہے، کورونا وباء میں بخار کی دوا ناپید ہوگئی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بے حس شخص پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کر سکتا ہے؟، یہ صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے بارے میں ہی سوچتے ہیں۔ عمران نیازی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، نیازی نے اپنا بنی گالہ کا گھر ریگولرائز کروا لیا لیکن کسان اور غریب کے گھر گرا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے