اردوگان

ہمارا مقصد نیتن یاہو کو جنگ بندی پر مجبور کرنا ہے۔ اردوگان

(پاک صحافت) ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے (صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو معطل کرنا) اور وہ ہے نیتن یاہو کی حکومت کو، جو مغرب کی فوجی اور سفارتی حمایت سے قابو سے باہر ہے، جنگ بندی پر مجبور کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے صنعتکاروں اور تاجروں کی آزاد انجمن “موسیاد” کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ترکی کی تجارت کی معطلی کے بارے میں کہا ہے کہ ہم دشمنی اور تنازعات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہمارے خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ اور ہم جغرافیائی تنازعہ نہیں چاہتے، اور اس تصادم، خون اور آنسوؤں کا مشاہدہ نہیں کرنا چاہتے۔

اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کاروباری دنیا کے ساتھ ہم آہنگی اور مشاورت کے ساتھ اس کارروائی کے نتائج کی پیروی کریں گے۔ ہمارا یہاں صرف ایک ہی مقصد ہے، اور وہ ہے نیتن یاہو حکومت کو، جو مغرب کی فوجی اور سفارتی حمایت سے قابو سے باہر ہے، کو جنگ بندی پر مجبور کرنا ہے۔

جمعہ کے روز اردوگان نے اعلان کیا تھا کہ ترکی نے صیہونی حکومت کے ساتھ درآمدات اور برآمدات مکمل طور پر معطل کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حماس

اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں صہیونیوں کے دعوے پر حماس کا ردعمل

(پاک صحافت) حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے