ساجد حسین طوری

ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کا روٹی، کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل ہو۔ ساجد طوری

کوئٹہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کا روٹی، کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ناواکلی میں ورکرز فلیٹس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 408 فلیٹس کا افتتاح کیا گیا جو آئندہ دو ماہ میں مزدوروں کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجد طوری نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں، مجھے بلوچستان کے مزدوروں کے لیے چار سو آٹھ گھروں کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، یہ بلوچستان کے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔

ساجد طوری کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ میں صوبائی وزیر محنت بہرام خان بگٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی انتھک محنت کو سراہتا ہوں، اگلے مرحلے میں راولپنڈی، ٹیکسلا اور مردان میں لیبر کالونیوں کا بھی افتتاح کیا جارہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے مزدوروں کے لیے چار سو گھروں کا منصوبہ شروع کیا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ ​​حکومت میں شروع ہونے والا منصوبہ آج مکمل ہوگیا ہے، غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پیپلزپارٹی کا وعدہ ہے اور بلاول بھٹو زرداری نے اسے پورا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے