عظمی بخاری

حکومت عمران خان کو گرفتار کر کے دماغ کا معائنہ کرائے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرک انصاف کی ہر آڈیو کو جھوٹا قرار دیا جاتا ہے، حکومت عمران خان کو گرفتار کر کے دماغ کا معائنہ کرائے، زمان پارک میں دو خواتین کی ٹیلی فونک گفتگو سن لیں تو شرم آتی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں دیواریں پھلانگ کر بھاگ گئے، پلاسٹر اتارا تو باتھ روم میں چھپ گئے، لیڈر نواز شریف ہوتا ہے جسے سازش کر کے ہٹایا جائے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گیدڑ وہ ہوتا ہے جو آر ٹی ایس پر بیٹھ کر اقتدار میں آتا ہے، جس کی طبیعت پولیس کو دیکھ کر خراب ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے کہا کہ عدالت میں بلایا جائے تو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر ضمانت مل جاتی ہے، پاکستان کا نظام عدل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے لیے تیار ہیں، لڑیں گے، ہوم ورک تیار ہو گیا ہے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی لڑائی میں ن لیگ کو رگڑا نہ دیں، پاکستان کن معاشی مشکلات میں ہے ان کا بلاول بھٹو کو پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے