سابق ولی عہد اردن

اردن کے سابق ولی عہد نے شاہ عبداللہ دوم کے آگے گھٹنے ٹیک دئے

عمان (پاک صحافت) اردن میں مچی اٹھا پٹخ کے بعد اردن کے باغی اور سابق ولی عہد شہزادے حمزہ نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گویا انہوں نے شاہ اردن کی بیعت کر لی ہے۔ انکے بیعت کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے انہوں ایک خط پر اپنے دستخط کرتے ہوئے تا حیات اپنی کی ہوئی کو نھانے کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ حمزہ کو بغاوت کے الزامات کے تحت ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔  سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے شہزادہ حسن، شاہ عبداللہ کے چچا، اور دیگر شاہی خاندان کے افراد سے ملاقات کے بعد اس عہد نامے پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر اردن پہنچ گئے۔ اردنی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت پہنچے، جہاں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفدی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شہزاہ فیصل نے شاہ سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا،جس میں مشکلات میں ریاض حکومت کی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کی جانب سے پیغام میں اردن اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیے جانے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے گہرے تعلقات کا عزم کیا اور ہر شعبے میں تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔قبل ازیں شاہ سلمان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے بات چیت کی تھی۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے اردن کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے